حیدرآباد : /25 فبروری (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس نے کیفے کی آڑ میں چلائے جارہے حقہ سنٹر کو بے نقاب کردیا ۔ مادھاپور کے علاقہ میں واقع رپڈ بریک کیفے میں حقہ سنٹر کی سرگرمیوں کی اطلاع حاصل کرنے کے بعد پولیس نے جال بچھاکر اس حقہ سنٹر کو بے نقاب کیا اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا جو اس حقہ سنٹر میں کام کرتے تھے ۔ پولیس نے کارروائی میں حقہ اور ملاوٹی و غیر مجاز سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرلی ہے ۔ پولیس مادھاپور کے مطابق اس کیفے میں محمد حسین نامی شخص بغیر کسی اجازت کے اس حقہ سنٹر کو چلارہا تھا ۔ پولیس نے سید رضا ، عمران احمد ، چٹی بابو اور سائی رام کو حراست میں لے لیا جو حقہ سنٹر میں کام کررہے تھے ۔ پولیس نے حقہ سنٹر سے حراست میں لئے گئے لڑکوں کے والدین کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ انجام دیتے ہوئے انہیں رہا کردیا ۔ پولیس نے اپنی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ ع