کینسر سے ہر سال تین لاکھ سے زائد خواتین موت کا شکار

   

قبل ازوقت ویکسن لینے پر مہلک مرض سے بچنا ممکن ، ایف پی آئی بیدر کے صدر کا بیان
بیدر /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سروائیکل کینسر ان دنوں خواتین کو متاثر کرنے والی عام بیماری ہے ۔ یہ بات ایف پی آئی شاخ بیدر کے صدر ناگیش پاٹل نے بتائی ۔ دنیا بھر میں ہر سال 3.3 لاکھ خواتین مرض کینسر سے فوت ہوجاتی ہیں ۔ وہ ڈسٹرکٹ پریس ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر دو منٹ میں ایک خاتون کی موت اسی مرض سے ہوتی ہے ۔ اور ہندوستان میں ہر سال 77.3 ( سال 2023) خواتین اس مہلک مرض سے فوت ہو رہی ہیں۔ یہ ہندوستان میں عام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کینسر صرف ہائی رسک وائرس سے ہوتا ہے اور کچھ علامت ظاہر ہوتی ہیں جیسے خواتین کو ماہواری کے دوران بدبودار ، سفید مادے کا اخراج وغیرہ ۔ اگر ایسی علامت ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع ہونا ضروری ہے۔ HPV ٹسٹس سے کینسر کا پتہ ابتدائی مرحلے میں لگ جاتا ہے۔ کینسر جنسی طور پر منتقل ہوتاہے ۔ غیر محفوظ جنسی تعلقات جیسے ہمہ جنسی رابطے اور HIV مرض سے متاثر خواتین اور تمباکو نوشی شراب نوشی سے مرض کینسر کا خطرہ ہے ۔ سروائیکل کینسر اور پروٹسٹ کینسر کے ٹسٹ کی مفت خدمات دستیاب ہیں۔ اس برانچ کے ذریعہ اب تک 721 خواتین کی اسکریننگ کی گئی اور پروٹسٹ کینسر کے 131 اسکریننگ کی گئی ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ایف پی آئی برانچ بیدر کی سابق خزانچی ڈاکٹر آرتی رگھو نے بتایا کہ HPV وائرس کو کینسر کی سطح تک پہونچنے دس سال کا عرصہ لگتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 26 سال تک کی عمر کی خواتین کو تین ٹیکہ لگائے جاسکتے ہیں ایک ڈوز کے بعد دوسرا ڈوز چھ ماہ بعد اس طرح تین ویکسن لینا چاہئے ۔ جس سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔