کینیا میں بس پر دہشت گرد حملہ 8 افراد ہلاک

   

نیروبی۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)کینیا کی واجیر کاؤنٹی میں دہشت گردوںنے ایک بس پر حملہ کردیا جس میں پولس افسرسمیت کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ صدر دفتر نے یہ اطلاع دی۔صدر دفتر نے بتایا کہ دہشت گردتنظیم القاعدہ سے جڑے الشباب کے دہشت گردوں نے خفیہ سلامتی ایجنٹ اور سرکاری ملازمین کو لے کر جارہی بس پر حملہ کردیا جس میں پولس افسر سمیت 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک کینیا میں اکتوبر 2011 سے حکومت کے ذریعہ دہشت گردی مخالف لڑائی کی وجہ سے دہشت گرد اکثر فوج کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے بس کے باہرسبھی متاثرین کو نزدیک سے گولی ماری ہے لیکن پولس اور حکومت نے اس سلسلے میں کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے۔