کینیڈا کا سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے نیا اقدام

   

اوٹاوا : کینیڈین حکومت کی جانب سے ملک میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے ایک اور نئے اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے سگریٹ کے پیکٹ کے بجائے ہر ایک سگریٹ پر صحت سے متعلق وارننگ پرنٹ کروانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے ایک وفاقی وزیر نے جمعہ کے روز یہ کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے سگریٹ کے پیکٹ کے بجائے ہر ایک سگریٹ پر صحت سے متعلق وارننگ پرنٹ کروائی جائے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کینیڈا نے2001 میں بھی ، سگریٹ کے پیکٹس پر سگریٹ نوشی کے صحت پر مضر اثرات کے بارے میں تصویری وارننگز پرنٹ کرکے عالمی سطح پر ا?گاہی مہم کے ایک نئے انداز کو متعارف کروایا تھا۔