اوٹاوا : کینیڈا کی فوج میں 2016ء سے اب تک 726 جنسی حملوں کی اطلاع ملی ہے۔ یکم اپریل 2016ء اور 13 جولائی 2021ء کے درمیان ملٹری چین ا?ف کمانڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 726 جنسی حملوں کی اطلاع ملی۔ یہ اطلاعات براڈکاسٹر گلوبل نیوز نے کینیڈا کی وزارت قومی دفاع سے حاصل کی ہیں۔ کینیڈا میں فوج کے اندر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں گزشتہ 6 ماہ میں مبینہ طور پر 170 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنسی ہراس اور بدسلوکی کے واقعات ، جو دسمبر 2020ء کے آخر تک 2729 تھے، 13 جولائی 2021ء تک تقریباً 170 فیصد بڑھ کر 7346 ہو گئے۔ چیف ا?ف اسٹاف جنرل جوناتھن وانس جن پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ کینیڈا میں اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ نامناسب تعلقات رکھے تھے، جس پر انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔