اوٹاواہ ۔ لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ پڑوسی امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعہ بڑھتا جارہا ہے جس کی شروعات صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کی ہے ۔ 59 سالہ کارنی نے جسٹن ٹروڈوکی جگہ لی ہے جو جنوری میں مستعفی ہوگئے تھے ۔
بینک آف کینیڈا کے سابق سربراہ کارنی کو ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف تنازعہ اور بین الاقوامی تجارت جیسے چیالنجوں کا سامنا ہے ۔