کیوبا پر امریکی پابندیوں کیخلاف 29ویں بار قرارداد منظور

   

ہوانا : امریکہ کی جانب سے کیوبا پر دہائیوں سے عائد سخت تجارتی و اقتصادی پابندیاں ختم کرنیسے متعلق اقوام متحدہ نے ایک بار پھر قرارداد منظور کرلی۔امریکی نیوز ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس سال بھی امریکہ سے کیوبا کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قرارداد کے حق میں 184 ممالک نے ووٹ ڈالے مگر امریکہ اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔امریکی شہر نیو یارک میں واقع صدر دفتر میں اسمبلی 1992 سے امریکہ کے اس اقدام کیخلاف قرارداد منظور کرتی آرہی ہے۔