کیپٹن امریندر سنگھ کی بی جے پی سے انتخابی مفاہمت

   

نئی دہلی: پنجاب کے سابق وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو مرکزی وزیر اور بی جے پی کے پنجاب انتخابات کے انچارج گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیٹ کی تقسیم پر فیصلہ جلد ہوسکتا ہے۔ کیپٹن امریندر نے انتخابات میں جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کون کس سیٹ پر جیت سکتا ہے، اسی بنیاد پر سیٹوں کی تقسیم ہوگی۔