کے سی آر مجھے اسمبلی آنے سے روک کر دکھائیں: ایٹالہ راجندر

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے چیف منسٹر کے سی آر کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں اسمبلی آنے سے روک کر دکھائیں۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کے خلاف راجندر کے ایک ریمارک کے بعد وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی نے راجندر کے خلاف اسمبلی میں کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ چیف منسٹر میں ہمت ہو تو انہیں اسمبلی آنے سے روک کر دکھائیں۔ چیف منسٹر اگر میرا چہرہ دیکھنا نہیں چاہتے تو انہیں اسمبلی میں اس کا اعلان کرنا چاہیئے۔ راجندر نے کہا کہ میں عوام کی تائید سے ٹی آر ایس سے نمٹ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نقصان اٹھانے تیار ہیں لیکن جھکنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ بی جے پی رکن نے کہا کہ ان کی پارٹی کمزور طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے جبکہ کے سی آر صرف اپنے خاندان کی حکمرانی کو بچانا چاہتے ہیں۔ اسپیکر کے بارے میں بیان پر ابھی تک مجھے کوئی نوٹس نہیں ملی ہے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا نوٹس وصول ہوتی ہے۔ر