کے سی آر کا 18 فبروری کو میڈارم جاترا کا دورہ متوقع

   

حیدرآباد 29 فبروری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ امکان ہے کہ میڈارم جاترا کا 18 فبروری کو دورہ کریں گے ۔ وزیر انڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 16 تا 19 فبروری اس مہا جاترا کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں میڈارم جاترا کو اولین اہمیت دی ہے ۔ یہاں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حکومت سے اس کیلئے بجٹ بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاترا کے دوران کورونا کے قواعد و رہنما خطوط پر سختی سے عمل آوری کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔