کے سی آر کو بی جے پی کے خلاف کھل کر جدوجہد کا مشورہ

   

نرم پالیسی سے بی جے پی سرگرم: ویرا بھدرم
حیدرآباد۔13۔ جنوری (سیاست نیوز) سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے تلنگانہ میں بی جے پی کی مضبوطی کے لئے کے سی آر کو ذمہ دار قرار دیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ویرابھدرم نے کہا کہ کے سی آر کی غیر واضح اور نرم پالیسی کے نتیجہ میں بی جے پی کو تلنگانہ میں قدم جمانے کا موقع مل رہا ہے۔ کے سی آر کے غلط فیصلوں کے سبب تلنگانہ میں بی جے پی سرگرم ہورہی ہے۔ انہوں نے کے سی آر کو چیلنج کیا کہ وہ بی جے پی کے خلاف کھلے عام جدوجہد کرتے ہوئے اپنی سنجیدگی کا ثبوت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بائیں بازو کی جماعتیں مستحکم ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف جدوجہد میں دیگر سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو شامل کیا جائے گا ۔ ویرابھدرم نے کہا کہ پارٹی کی قومی عاملہ کے حالیہ اجلاس میں بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ ر