کے ٹی آر ظہیر آباد سے پارٹی مہم کا آغاز کریں گے ۔ 

,

   

حیدرآباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ۱۰؍ مارچ کو جیسے لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد سے سیاسی جماعتوں میں ہلچل شروع ہوگئی ۔ سب لوگ اپنی پارٹی مہم سے جڑ گئے ہیں ۔ وہیں ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ۱۳؍ تا ۱۶؍ مارچ تک ظہیر آباد کے پدا پلی سے پارٹی مہم کا آغاز کریں گے۔ مسٹر کے ٹی آر اس دوران ظہیر آباد سے نلگنڈہ کا دورہ بھی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس دورہ میں ان کے ساتھ پارٹی کارکنوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود رہے گی ۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے توقع ظاہر کی کہ ان کی پارٹی جملہ ۱۷؍ نشستوں میں سے ۱۶؍ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور ایک سیٹ پر مجلس اتحاد المسلمین کی کامیابی ہوگی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس دفعہ کچھ نئے امیدواروں عوام کے سامنے آئیں گے ۔ پارٹی کے معتبر ذرائع کے مطابق پارٹی نے انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے اور بہت جلد پارٹی امیدواروں کے نام کا اعلان کرسکتی ہے ۔