کے ٹی آر کا وزیر اعظم کو ٹوئیٹ

   

حیدرآباد۔/12 جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے قومی یوم نوجوان کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں اور طلبہ کی طرف سے وہ سوال کررہے ہیں کہ تلنگانہ کو تعلیمی ادارے منظور کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کو سدھار لیں۔ کے ٹی آر نے کہاکہ گزشتہ 7 سال سے تلنگانہ کو تعلیمی ادارے منظور کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی مگر مرکز کی این ڈی اے حکومت نے تلنگانہ کو ایک بھی تعلیمی ادارہ منظور نہیں کیا۔ ٹاملناڈو میں ایک ہی دن میں 11 میڈیکل کالجس کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ پر کے ٹی آر نے اس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا اور میڈیکل کالجس کی منظوری میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہونے کا دعویٰ کیا۔ تقسیم ریاست کے بل میں تلنگانہ کو قبائیلی یونیورسٹی منظور کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ سات سال مکمل ہونے کے باوجود تلنگانہ کو یونیورسٹی منظور نہیں کی گئی جبکہ دوسری ریاستوں کو منظور کی گئی ہے۔ دوسری ریاستوں کو منظور کردہ تعلیمی اداروں کی فہرست کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹ میں منسلک کیا۔ ن