کے ٹی آر کی ریالی میں ڈرون کا غیر قانونی استعمال ‘ مقدمہ درج

   

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) ناچارم پولیس نے کے ٹی راما راؤ کی انتخابی ریالی کے دوران ڈرون کیمرے کے غیر قانونی استعمال پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریالی کے دوران انتخابی مہم کے آرگنائزرس نے ڈرون کا استعمال کیا تھا جس پر بعض افراد کی جانب سے شکایت کی گئی جس پر پولیس ناچارم وہاں پہونچ کر آرگنائزر سے ڈرون کیمرے کے استعمال کیلئے اجازت نامہ طلب کیا جس پر وہ ناکام رہے۔ ناچارم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔