کے ٹی آر 10 دنوں تک جوبلی ہلز کی انتخابی مہم میں مصروف

   

پارٹی کی جا نب سے روڈ شو، کارنر میٹنگس اور بائیک ریالی کا شیڈول جاری
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی نے جوبلی ہلز انتخابات کیلئے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر 31 اکتوبر سے 9 نومبر تک اسمبلی حلقہ کے مختلف ڈیویژنس میں روڈ شوز ، پد یاترا اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ورکروں میں جوش و خروش پیدا کریں گے۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ کے والد کے انتقال پر بی آر ایس پارٹی نے 28 اکتوبر کو جوبلی ہلز کی انتخابی مہم کے علاوہ تمام پروگرامس کو منسوخ کردیا جس کے بعد آج پارٹی نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کیلئے پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کے انتخابی مہم کا 10 روزہ شیڈول جاری کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ پارٹی کے سابق وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین ہفتہ 10 دن تک اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں قیام کرتے ہوئے پارٹی امیدوار سنیتا کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ 31 اکتوبر کو کے ٹی آر شیخ پیٹ ڈیویژن میں منعقد ہونے والے پروگرامس میں حصہ لیں گے جس میں روڈ شو بھی شامل رہے گا۔ یکم نومبر کو رحمت نگر ، 2 نومبر کو یوسف گوڑہ ، 3 نومبر کو بورہ بنڈہ ، 4 نومبر کو سوماجی گوڑہ ، 5 نومبر کو وینکٹ راؤ نگر ، 6 نومبر کو ایرہ گڈہ ، 8 نومبر کو شیخ پیٹ ، یوسف گوڑہ اور رحمت نگر ڈیویژنس میں منعقد ہونے والے روڈ شوز پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ انتخابی مہم کے آخری دن 9 نومبر کو شیخ پیٹ سے بورہ بنڈہ تک بائیک ریالی کا انعقاد کریں گے۔ اس کے علاوہ آج کے ٹی آر نے جوبلی ہلز اسمبلی انتخابی حکمت عملی سے متعلق پارٹی کے ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں مختلف سماج کے اہم شخصیتوں اور دانشوروں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کی امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ 2