کے ٹی آر 2اکتوبر کو سوریاپیٹ میں آئی ٹی ہب کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد 23ستمبر(یواین آئی) وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا کہ این آر آئیز سوریا پیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کلکٹر وینکٹ راو اورآئی ٹی حکام کے ساتھ آئی ٹی ہب کے قیام کے لیے پرانی کلکٹریٹ عمارت کا معائنہ کیا۔ اکتوبر کو وزیر آئی ٹی کے ٹی آر یہاں آئی ٹی ہب کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے روزگار حاصل ہوگا ۔