حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور زون نے ایک کلب پر دھاوا کرتے ہوئے خاتون ڈانسروں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہیکہ منجیرامیجسٹک کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ میں چلائے جارہے کلب مستی بسٹر وہار پر دھاوا کیا۔ یہ بار اور پب غیرقانونی طور پر چلایا جارہا تھا جہاں ڈانسروں کے ذریعہ گراہکوں کو راغب کیا جاتا ہے۔ پولیس کے دھاوے کے وقت پب کا مالک شیوا پرساد ریڈی منیجرس، وشنو اور کرشنا فرار ہوگئے جبکہ ایک منیجر پردیپ کمار کے ساتھ پولیس نے ڈانسرس پروین، پریہ، ممتا، پرینکا، حینا، راجیہ لکشمی، رماریڈی، راجہ منی، ہریشا کے علاوہ گراہک سائی سنتوش اور ڈی جے آپریٹر دھنراج کو گرفتار کرلی۔ ایس آر ٹی پولیس نے بتایا کہ اس پب اور بار میں ڈانسروں کے ذریعہ قابل اعتراض حرکتیں کی جارہی تھیں اور خواتین کے ذریعہ گراہکوں کو راغب کرنے اور غیراخلاقی حرکتیں جاری تھیں۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار افراد کو کے پی ایچ پی پولیس کے حوالے کردیا۔ع