کے پی شرما اولی آج نیپال کے وزیر اعظم کا حلف لیں گے

   

کٹھمنڈ: نیپال کے سابق وزیر اعظم اور سی پی این۔یو ایم ایل پارٹی کے صدر کے پی شرما اولی نے ملک میں نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے اور وہ اتوار کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے ۔ کٹھمنڈو سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق صدر رام چندر پاڈیل کل سرکاری طور پر اولی کو وزیر اعظم کا حلف دلائیں گے ۔پرچنڈ حکومت کے اقلیت میں آنے کے بعد اولی کل شام نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا کے ساتھ راشٹرپتی بھون ۔شیتل نواس گئے اور نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔