کے کوویڈویکسین کی قیمت 225 روپئے Serum

,

   

2021ء تک ہندوستان کے بشمول دیگر ممالک کو 100 ملین کی فراہمی
نئی دہلی: سیرم (Serum)انسٹیٹیوٹ آف انڈیا پونے نے اس بات کی توثیق کی ہیکہ بیرونی لائسنس یافتہ کوویڈ۔19 ویکسین متوسط آمدنی والے ممالک میں 3 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ اس طرح ہندوستان میں یہ ویکسین 225 روپئے میں حاصل ہوگا۔ اس کی تیاری کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن اور GAVI سے پارٹنر شپ کی گئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ 2021ء تک ہندوستان کے بشمول کم آمدنی والے ممالک کیلئے 100 ملین کوویڈ۔19 ویکسین تیار کئے جائیں گے اور ان کی سربراہی عمل میں آئے گی۔ معاہدہ کے تحت گیٹس فاؤنڈیشن 150 ملین ڈالر GAVI کو فراہم کرے گا جو سیرم انسٹیٹیوٹ کو ویکسین کی تیاری کیلئے سرمایہ فراہم کرے گا۔ اس معاہدہ کا مقصد تیزی سے ویکسین کی تیاری ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادار پونا والا نے جمعرات کو کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کو مضبوطی دینے کیلئے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے گاوی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن سے معاہدہ کیا ہے ۔