گؤ رکھشکوںنے مسلم سمجھ کر طالب علم آرین مشرا کو گولی ماردی !

,

   

لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں…

نئی دہلی ؍ فریدآباد: ہریانہ کے فرید آباد میں 12 ویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر گؤ رکشک درندوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گؤ رکشک مبینہ طور پر آرین مشرا کا ایک کار میں پیچھا کیا اور 12ویں جماعت کے طالب علم کو گائے اسمگلر سمجھ کر قتل کردیا۔ مقبول شاعر راحت اندوری (مرحوم) نے خوب کہا تھا : ’’لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں‘‘۔ مخصوص برادری سے نفرت سماج کو اسی طرف دھکیل رہی ہے۔ آگرہ۔دہلی قومی شاہراہ پر گدپوری ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی میں 24 اگست کو متاثرہ آرین مشرا کو سرخ رنگ کی رینالٹ ڈسٹر کار میں اپنے دوستوں کے ساتھ دیکھا گیا جبکہ کچھ گاؤ رکشک درندوں نے آدھی رات کے بعد تقریباً 3 بجے کار کا پیچھا کیا اور آرین کو مسلم شخص اور گائے اسمگلر سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی۔ نوجوان شخص ا?رین مشرا فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، آدیش اور سوربھ کے طور پر کی گئی۔ ان گؤ رکشک غنڈوں کو مبینہ طور پر 23 اگست کی رات نام نہاد گؤ رکشا کے نام پر ہنگامہ کرتے ہوئے اور دہشت پھیلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ غنڈوں نے جب آرین کی کار کو روکنے کی کوشش کی تو آرین کا ایک دوست جو کار چلارہا تھا اس نے کار کی اسپیڈ کو بڑھا دیا اور رکنے سے انکار کردیا جس کے بعد غنڈوں نے کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی۔ گولی آرین کو ملی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔