حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) گانجہ اور نشیلی اشیاء، روڈی شیٹرس، غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے منڈی، پایا، گردہ، کلیجی اور گردے بھیجہ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ٹاسک فورس پولیس کو بھرپور صلاحیتوں کو منڈی ، پایا کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ ٹاسک فورس پولیس کی اس تازہ کارروائی میں 8 لاکھ روپے مالیتی منڈی، پایا، گردہ، کلیجی، بھیجہ ضبط کیا گیا۔ کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ زون نے ویٹرنری عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر ذحیرہ کئے گئے منڈی، پایا، بھیجہ، گردے اور کلیجی (بکری اور مینڈے) کے ضبط کرلئے ۔ پولیس نے چشتی چمن منگل ہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان اے ٹو زیڈ شپ اینڈ گوٹ پر دھاوا کیا اور 40 سالہ محمد انور ساکن امان نگر کالونی منگل ہاٹ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افروز ان اشیاء کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے ہوئے تھا جو تقاریب اور فنکشن میں سپلائی کرتا تھا۔ یہ ذخیرہ کی ہوئی اشیاء انسانی صحت کے لئے خطرناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے 12 ٹن منڈی، پایا، گردہ، کلیجی اور بھیجہ کی مقدار کو ضبط کرلیا۔ ع