گانجہ کی فروختگی، تین افراد گرفتار

   


حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ٹیم نارتھ زون نے گانجہ فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو سکندرآباد کے مصروف ترین علاقہ میں گراہکوں کو گانجہ فروخت کررہے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 2 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا اور 32 سالہ راتھیا منڈل ساکن سکندرآباد متوطن اوڈیشہ جو ایک اسٹار ہوٹل میں بیلی بوائے کا کام کرتا تھا ، 35 سالہ شوشانت پاترا ساکن سکندرآباد متوطن اوڈیشہ اور 29 سالہ کلا ندی یاترا متوطن اوڈیشہ کو گرفتار کرلیا جو اسٹار ہوٹل میں کام کرتا ہے۔ روزگار کی تلاش میں اوڈیشہ سے حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد یہ لوگ سکندرآباد کے علاقہ میں قیام پذیر تھے اور مختلف ہوٹلوں میں بیلی بوائے کا کام کررہے تھے اوڈیشہ سے کم قیمت میں گانجہ خرید کر حیدرآباد میں فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے الیکٹرانک ویٹنگ مشین اور تین سیل فون ضبط کرلیا اور انہیں مزید کارروائی کیلئے مہانکالی پولیس کے حوالے کردیا۔ ع