گانجہ کے استعمال سے روکنے پر ایک شخص کا قتل

   

تھانے ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گانجہ کے استعمال سے روکنے پر چار افراد نے جینس فیکٹری کے مالک کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں یہ واقعہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب چار افراد الہاس نگر ٹاؤن شپ میں واقع 25 سالہ دلیپ ونود مارواڑی کی فیکٹری کے احاطہ میں داخل ہوئے اور گانجہ کا استعمال کررہے تھے جس پر فیکٹری کے مالک نے اعتراض کیا ۔ ملزمین نے مبینہ طور پر قینچی سے حملہ کرتے ہوئے مالک کو ہلاک کردیا ۔ ونود کی چیخیں سن کر پڑوسی جاگ گئے اور پولیس کو اط لاع دی ۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔