گانجہ کے سیال مادہ کے 18 باکس برآمد

   

نظام آباد میں 6 افراد گرفتار، پولیس کمشنر ناگاراجو کی پریس کانفرنس

نظام آباد :پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ گانجہ کو لیکویڈ کی شکل میں فروخت کئے جانے والے اقدامات کی اطلاع پر پولیس نے بعد تحقیق 6 افراد کو گرفتار کیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو کل شام پولیس ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سرکنڈہ منڈل کے دیوا نائیک تانڈہ کے کیشور ، موہن ، دربار ، آرمور منڈل کے گویند پیٹ کے آکولہ سنجے ،جکران پلی منڈ ل کولی پیاک کے سدھیر ، نظام آباد کے دورکا نگر کے خواجہ بلال ، عادل آباد ضلع کے نیر گنڈہ مان سنگھ چند دنوں سے گانجہ کو لیکویڈ کی شکل دیتے ہوئے اسے فروخت کررہے تھے IIٹائون کے علاقہ آئی ٹی آئی کالج کے پاس چاروں مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے کہ ٹاسک فورس ٹیم نے ان کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اس کا انکشاف کیا اور 22لیکویڈ گانجہ کے باٹل 700گرام گانجہ برآمد کیا گیا اسی طرح آرمور کے گویند پیٹ اکسائز ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے 18 ٹین باکس برآمد کیا اور 6 افراد اس میں ملوث ہونے پر گرفتار کرتے ہوئے جملہ 30 باکس لیکویڈ باکس 700گرام خشک گانجہ اور 4 سیل فون ، بائیکس برآمد کیا گیا ۔ پولیس کمشنر ناگاراجو نے بتایا کہ کیشور حیدرآباد میں طلباء میں گانجہ فروخت کررہا تھا کیونکہ سکندرآباد میں ہوٹل مینجمنٹ کیا ہوا تھا اسے طلباء سے ملاقات کی اور اسے فروخت کررہا تھا اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی اروند بابو ، اکسائز سپرنٹنڈنٹ نوین چندرا ، اے سی پی وینکٹیشور لو ، ٹائون انچارج سی آئی و دیگر بھی موجود تھے ۔