حیدرآباد 2اکتوبر(یواین آئی) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی جی کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپنے پیام میں برطانوی سامراجی نظام سے ہندوستان کو آزادی دلانے اور قوم کی تعمیر کیلئے گاندھی جی کی ناقابل فراموش خدمات اورقربانیوں کو یاد کیا۔انہوں نے کہاکہ ستیہ میوا جیتے نعرہ کے ساتھ گاندھی جی کی تعلیمات، جذبہ ، کارنامے و ایکشن پلان کے ذریعہ ہی تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا گیا جو خودحکمرانی کے ذریعہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے ۔