گاندھی جی کو گورنرتلنگانہ کاخراج

   

حیدرآباد 2اکتوبر (یو این آئی) گورنرتلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے گاندھی جینتی کے موقع پر شہر حیدرآباد کے باپوگھاٹ میں گاندھی جی کو بھرپورخراج پیش کیا ۔ڈی جی پی انجنی کمار نے بھی باپو گھاٹ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لیڈروں نے ریاست کے مختلف مقامات پر گاندھی جی کے مجسموں پر پھول نچھاور کئے ۔اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے گاندھی جی کے مشہور بھجن بھی گائے گئے ۔