گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 90 لاکھ روپئے کی رقم ضبط

   

حیدرآباد 12 مارچ ( پی ٹی آئی ) انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ایک دن بعد پولیس نے آج چار مختلف مقامات پر چار افراد سے 90 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی ۔ ان افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کے نتیجہ میں 90 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میںیہ بات بتائی گئی ۔ پولیس نے دوران سفر رقومات ساتھ رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رقم ساتھ رکھتے ہوئے مناسب دستاویزات بھی ساتھ رکھیں کیونکہ ریاست میںانتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوگیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ پوری شدت سے ہوگی اور سخت چوکسی برتی جائے گی ۔