گجرات : بی جے پی وزیرکا انتخاب کالعدم

   

احمدآباد ۔12مئی ( سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج ریاستی بی جے پی وزیربھوپیندر سنہہ چداسما کے 2017ء میں ریاستی اسمبلی کیلئے انتخاب کو بدعنوانی اور اُلٹ پھیر کی بنیادوں پر کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔ جسٹس پاریش اپادھیائے نے بھوپیندر کے الیکشن کو کانگریس امیدوار اشون راتھوڑ کی داخل کردہ پٹیشن پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے منسوخ کیا ہے ۔ کانگریس امیدوار نے ڈھولکا حلقہ سے 2017ء گجرات اسمبلی چناؤ میں بی جے پی لی لیڈر کی محض 327 ووٹوں کے فرق سے جیت کو چیلنج کیا تھا ۔ بھوپیندر کے پاس موجودہ طور پر وجئے روپانی حکومت میں تعلیم ، قانون و انصاف ، قانون سازی اور پارلیمانی اُمور کے قلمدان ہیں ۔