گجرات :سورت میں ٹرک اور شاپنگ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی

   

سورت : گجرات کے شہر سورت کے علاقے ویسو میں مختلف مقامات پر ٹرک اور شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ لگ گئی۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سمن ساگر آواس کے قریب سڑک پرایک ٹرک میں اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور تقریباً ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران ٹرک کا کیبن جل کر خاک ہوچکا تھا۔ ایک اور واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے ویسو کے علاقے میں واقع رنگوٹا شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جس میں بجلی کے میٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث افراتفری پھیل گئی۔