مورینا 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں احمدآباد کے گاؤں لوکی سے مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں واقع اپنے گھر واپس ہونے والی ایک حاملہ خاتون جمعہ کو کورونا وائرس پازیٹیو پائی گئی ہے۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر بانڈیل نے کہاکہ سات ماہ کی حاملہ خاتون 11 مئی کو اپنے شوہر کے ساتھ احمد آباد سے واپس آئی تھی جس کی آمد پر تھرمل اسکریننگ کی گئی ہے۔ یہ جوڑا امباہ ہاسپٹل میں اسکریننگ کے بعد یہاں پہونچا تھا۔اُس وقت اُن میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی تھیں لیکن 12 مئی کو حالت بگڑنے کے بعد گوالیار ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا پازیٹیو پائی گئی۔