گجرات میں وزیراعظم کے ہاتھوںتوپ ساز فیکٹری کا افتتاح

,

   

ایل اینڈ ٹی K9 وجرا خودکار ہاوٹزر بکتر بند گاڑی بنانے والی ملک کی پہلی خانگی کمپنی
حظیرہ (گجرات)۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں آج لارسن اینڈ ٹوبرو کے اسلحہ و گولہ بارود سسٹم کامپلکس کا افتتاح کیا ۔ ملک میں اسلحہ و گولہ بارود توپ اور بکتر بند گاڑیاں تیار کرنے والا یہ پہلی خانگی ادارہ ہوگا ۔ جہاں K9 وجرا خود کار ہاوئزر بندوق بنائی جائیں گی ۔ ہندوستانی فوج کو کے 9 وجرائی 155 ایم ایم / 52 کیلیبر سے آراستہ خودکار گن سسٹم کے 100 یونٹس کی سربراہی کے لئے ایل اینڈ ٹی کو مرکز کی ’ میک ان انڈیا‘ مساعی کے تحت وزارت دفاع سے 4500 کروڑ روپئے کا کنٹراکٹ حاصل ہوا تھا ۔ مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ دفاع شعبہ میں میک ان انڈیا کو فروغ دینا ہماری دیرینہ خواہش ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ خانگی شعبہ بھی اس کی حمایت کررہا ہے ‘ مودی نے مزید لکھا کہ ’ لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی ) کی ساری ٹیم کو تخلیقی شاہکار کا اعلیٰ نمونہ تصور کئے جانے والے کے ۔ 9 وجرا خودکار ہاوئزر کی تیاری پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ ہندوستانی دفاعی شعبہ اور ملک کی حفاظت کے تیئں یہ ایک اہم تعاون و کارنامہ ہے ‘ ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ایک مختصر ویڈیو بھی پوسٹ کیا جس میں خود انہیں اس ٹینک پر کھڑا دکھایا گیا ہے ۔ مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ ’ حظیرہ کے ایل اینڈ ٹی بکتر بند سسٹمس کامپلکس میں ان توپوں کا جائزہ لیا ہوں ‘ ۔ ایل اینڈ ٹی کے 755 ایکر خطیرہ مینوفیکچرنگ کامپلکس میں آرمورڈ سسٹمس کامپلکس 40 ایکر اراضی پر واقع ہے ۔