گجرات میں 227 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کا ادخال

   

گاندھی نگر : گجرات میں لوک سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن 227 امیدواروں اور قانون ساز اسمبلی کے لئے 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ ریاست کی چیف الیکٹورل آفیسر مسز پی بھارتی کی طرف سے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 19 اپریل کو نامزدگی فارم داخل کرنے کے آخری دن لوک سبھا انتخابات کے لئے 227 اور 13 امیدواروں نے قانون ساز اسمبلی کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ ریاست میں لوک سبھا کی 26 سیٹوں کے لیے عام انتخابات اور پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جمعہ 12 اپریل سے شروع ہوگیا، 13، 14 اپریل اور 17 اپریل چہارشنبہ کو رام نومی کی چھٹی رہی۔ اس طرح 12 اپریل اور 15 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا کے عام انتخابات میں بالترتیب تین امیدوار اور 28 امیدوار مجموعی طورپر 31 امیدواروں نے اور اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ، 12 اپریل کو ایک امیدوار اور 15اپریل کو تین امیدوارو مجموعی طورپر چار امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ 16 اپریل کو لوک سبھا کے عام انتخابات کے لیے 103 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور گجرات کی 26 لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور 18 اپریل کو 130 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ مسز بھارتی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 20اپریل کو صبح 11 بجے سے کی جائے گی اور امیدوار 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ای وی ایم کی پہلی رینڈمائزیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔ جس میں ضلع سطح سے اسمبلی حلقہ ( اے ایس) کی سطح تک ای وی ایم مشینیں مختص کی گئی ہیں۔ مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے بعد ای وی ایم کی دوسری رینڈمائزیشن مقابلہ کرنے والے امیدواروں یا ان کے نمائندوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ مقرر کردہ چیف آبزرور کی موجودگی میں کی جائے گی۔ ووٹر لسٹ میں 85 سال سے زیادہ عمر کے 4.19 لاکھ سے زیادہ بزرگ ووٹرز اور 40 فیصد یا اس سے زیادہ معذوری والے 3.75 لاکھ سے زیادہ معذور ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں مقررہ فارم-12D تقسیم کرنے اور بھرے ہوئے فارم واپس لینے کا عمل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ چاہیں تو گھروں سے ووٹ ڈال سکیں۔
الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلان کردہ 12 ضروری خدمات کے ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کے قابل بنانے کے لئے ، پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹنگ کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لئے ریاست اور ضلع کی سطح پر نوڈل افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔