گجرات : یکم فروری سے 9 ویں اور 11 ویں جماعتوں کا آغاز

   

گاندھی نگر : گجرات کی حکومت نے یکم فروری سے 9 ویں اور 11ویں کی تعلیم شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے یکم فروری سے ہی نویں اور بارہویں کلاس کے لئے پرائیویٹ ٹیوشن کلاسز شروع کرنے کی بھی اجازت دی ہے ۔ بعض دیگر ریاستوں میں بھی اسکولس کھولے جاچکے ہیں۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر تعلیم بھوپندر چوڈساما نے ان فیصلوں کے بارے میں اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولوں اور ٹیوشن کلاسز آپریٹرز کو کوروناوائرس کے پیش نظر ریاستی حکومت کے ذریعہ مقررہ پروٹوکول اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔