گجرات: 71 یوم میں 1.23 لاکھ ڈیتھ سرٹیفکٹ

   

نئی دہلی ؍ احمدآباد : گزشتہ سال کورونا وائرس کی وباء کے ساتھ ملک میں مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن کر اُبھری تھی لیکن ایک سال گزرتے گزرتے اترپردیش اور گجرات کے علاوہ کرناٹک اور راجستھان بھی شدید متاثرہ ریاستیں بن گئی ہیں۔ گجرات میں کورونا اموات کی بہتات کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یکم مارچ تا 10 مئی 2021 ء یعنی 71 یوم میں ریاست میں 1.23 لاکھ ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کئے گئے ہیں۔