گجویل ۔ حلقہ اسمبلی گجویل میں مختلف حادثات میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے ورگل منڈل کے موضع عنبرپیٹ کا رہنے والا 30 سالہ برہماچاری دیہات کے قریب موجود خان تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران توازن کھوکر تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ جس کی نعش آج صبح تالاب میں پائی گئی ۔ پولیس گورارم نے متوفی برہما چاری کی نعش کو بعد پنچنامہ بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کرکے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا اور ایک واقعہ حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیوپور منڈل کے موضع جنگاریڈی پلی میں رونما ہوا ۔ اسی گاؤں کا رہنے والا 23 سالہ کپل جوکہ تعلیم یافتہ تھا چند دنوں سے کسی نامعلوم وجوہات کی بناء دیہات میں ہی اکثر اکیلاپن میں رہنے کے علاوہ مایوس جیسی حالت میں رہا کرتا تھا ۔ اس مسئلہ سے کئی مرتبہ والدین نے وجوہات پوچھنے پر زندگی سے عاجز ہونا بتایا تھا ۔ جس کی نعش کل رات دیر گئے گاؤں کے قریب ایک درخت سے لٹکی پائی گئی ۔ متوفی کپل کے افراد خاندان کی شکایت پر جگدیوپور سب انسپکٹر مسٹر پرمیشور نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے اور ایک واقعہ حلقہ کے چناکوڈور منڈل کے موضع مٹ پلی میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسی ٰاوں کا رہنے والا 50 سالہ بال ریڈی جوکہ کھیتی باڑی کیا کرتا تھا کل دوپہر گھر سے اپنے کھیت میں پانی سیراب کرنے کی غرض سے گیا تھا ۔ مگر رات دیر گئے گھر واپس نہ لوٹنے کی بناء افراد خاندان نے بال ریڈی کا پتہ چلانیکی غرض سے کھیت کی طرف روانہ ہونے پر اس کی نعش کھیت میں موجود باولی میں پائی گئی ۔ بتایا جاتاہے کہ کھیت میں پانی سیراب کرنے کے دوران باولی میں گرکر فوت ہوگیا ۔ متوفی بال ریڈی فٹس کے مرض میں مبتلا ہونا بتایا گیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔