گدوال میں ایک خاندان کے 4بچے غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 5جون ( سیاست نیوز ) گدوال ضلع میں واقع کرشنا ندی میں تیراکی کے دوران ایک خاندان کے 4بچوں کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ عالم پور حلقہ کے اتکیال منڈل کے منگا پیٹ میں دریائے کرشنا میں پیش آیا ۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشتیں نکالی لیں۔ پولیس نے مہلوکین کی شناخت آفرین(17) ، سمیر (8) ، نوشین (7) اور ریحان (15) کے طور پر کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاندان میں شادی تقریب میں شرکت کے بعد 11لوگ ایک آٹو میں کرشنا ندی دیکھنے گئے تھے ۔ اس میں چار بچے تیرنے نیچے گرکر پانی میں ڈوب گئے ۔ مرنے والوں کی شناخت اٹکیال منڈل کے ویلور گاؤں سے ہوئی ہے ۔