ہاتھرس : اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر دھاوا کیا اور وہاں گدھے کی غلاظت مختلف ایسڈس کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی مسالحہ جات کی تیاری پر کارخانہ کو مہربند کردیا۔ پولیس نے فیکٹری کے مالک انوپ ورشنے کو گرفتار کرلیا جو ہندو یووا واہنی کا ذمہ دار بھی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے فیاکٹری سے 300 کیلو جعلی مسالحہ جات ضبط کئے جن میں مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر شامل ہیں۔