گذشتہ 10 سال میں ہندوستانی روپئے کی قدر میں 36 فیصد گراوٹ

   

حیدرآباد۔28۔مارچ(سیاست نیوز) 10 سال کے دوران ہندوستانی روپئے کی قدر میں جملہ 36 فیصد کی گراوٹ آئی ہے اور اس کو روکنے حکومت سے اقدامات نہ کئے جانے سے آئندہ بھی روپئے کی قدر میں گراوٹ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی معیشت کو دنیا کی تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت سے ڈالر کے استحکام کو روکنے میں ناکامی کے بعد اب تمام گوشوں میں ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدرمیں گراوٹ پر بحث ہونے لگی ہے۔ عالمی جنگی بحران کے نتیجہ میں روپئے کی قدر میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے کہا جار ہاہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو روپیہ ڈالر کے مقابلہ 100 تک پہنچ سکتا ہے۔ ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں مسلسل گراوٹ سے حصص بازار بھی بری طرح متاثر ہے اور سرمایہ کاروں کی دولت تیزی سے برباد ہونے لگی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کار ہندوستان سے سرمایہ نکاسی اور بانڈس کی فروخت کے ذریعہ باہر نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔3