گرل فرینڈز کو تحفے دینے رہزنی، دو افراد گرفتار

   

٭ دہلی میں دو افراد کو اپنی گرل فرینڈز کو مہنگے تحفے بشمول آئی فون 11 دینے کیلئے ایک آن لائن شاپنگ پورٹل کے ڈیلیوری بوائے کو مبینہ طور پر لوٹ لینے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ تین افراد نے ڈیلیوری بوائے سے ایک پارسل چھین لیا جس میں فونس کے بشمول گفٹس تھے۔ تحقیقات کے دوران ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ای۔شاپنگ پورٹل میں کام کرتے تھے اور انھیں معلوم تھا کہ لوگ دیوالی کے دوران تحائف آرڈر کرتے ہیں۔
کملیش تیواری کی بیوہ ہندو سماج پارٹی کی نئی سربراہ
٭ سابق ہندو مہاسبھا لیڈر کملیش تیواری کی بیوہ کرن تیواری کو ہندو سماج پارٹی کی نئی صدر نامزد کیا گیا ہے، جسے کملیش نے ہی تشکیل دیا تھا۔ ایک عہدہ دار نے کہا کہ کرن نے پارٹی کے لکھنو آفس میں جائزہ حاصل کیا ہے۔ کملیش کو دو حملہ آوروں نے 18 اکٹوبر کو لکھنو کے خورشید باغ میں واقع اس کے دفتر کے اندرون گولی ماری اور وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔(ابتدائی خبر صفحہ 5 پر)