گرل فرینڈ کو کروڑوں روپئے کے تحائف ،عاشق کا فراڈ دیکھ کر پولیس بھی حیرت زدہ

   

ممبئی : مہاراشٹرا میں ایک سرکاری اسپورٹس کمپلیکس میں 13 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے والے ایک کمپیوٹر آپریٹر نے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی خطیر رقم خردبرد کرکے اپنی گرل فرینڈ کے لیے لگڑری کاریں اور 4 کمروں کا فلیٹ و دیگر قیمتی اشیا خریدیں۔اسپورٹس کمپلیکس کی شکایت کے بعد پولیس تحقیقات میں چونکادینے والا معاملہ سامنے آیا۔ اسپورٹس کمپلیکس کے دفتر میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والا ہرشل کمار اب فرار ہے۔ پولیس نے اس کی ساتھی گرل فرینڈ اور اس کے شوہر بی کے جیون کو ہرشل کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 23 سالہ ہرشل نے غیرقانونی طور پر کروڑوں روپئے بنک سے نکال لئے۔ ہرشل کو لین دین کے تمام OTP’s معلوم تھے۔