ایودھیا (اترپردیش): درجہ حرارت میں اضافہ او رسخت گرمی کے سبب انسانوں کو گرمی ہونا ایک عام با ت ہے۔اور وہ یہ گرمی دور کرنے کے لئے ایئر کولر یا اے سی کا سہارا لیاکرتے ہیں۔ لیکن اب بھگوانوں کو بھی گرمی محسوس ہونے لگی ہے او ران کے لئے خصوصی کولروں کو انتظام کیا گیا ہے۔ اترپردیش ایودھیا کی ایک مندر میں سخت گرمی کی وجہ سے بھگوان کے مجسمہ متاثر ہورہے ہیں انہیں بچانے کیلئے ان کے سامنے ایئر کولر نصب کئے گئے ہیں۔
شری سیتارام مند رکے پوجاری رامپریا شرن داس جی مہاراج نے بتایا کہ مورتیوں کوبچانے کیلئے ہمیں جس چیز کی ضرورت پڑے گی وہ ہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ اس لئے ہم نے بھگوانوں کے لئے کولرس کا انتظام کیا ہے۔ ہم روزانہ انہیں گلاب کے عرق سے غسل دیتے ہیں۔ اس کے بعد ہم انہیں کاٹن کا کپڑا پہناتے ہیں اس کے بعد ان کے لئے کولر س کا لگادیتے ہیں۔ شرن داس نے مزید کہا بتایا کہ ہم ان گرمی کے موسم میں دیپ آرتی کے بجائے شیتل آرتی کا اہتمام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں درجہ حرارت ۰۴/ ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔