گروپ 1 و دیگر امتحانات کی منسوخی کا خیرمقدم

   

پرچہ افشاء سے پریشان طلبہ کو کچھ راحت، صدر ایم آر پی ایف نظام آباد خواجہ معین الدین کا بیان

نظام آباد 19 /مارچ (ذریعہ میل ) تلنگا نہ پبلک سرویس,کمیش TPSC کے تحت منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے افشاء سے ہزاروں طلباء و طالبات میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی اور تلنگانہ کے بے روزگار طلباء و طالبات جو TSPSC کے امتحانات میں سبقت حاصل کرکے سرکاری شعبہ جات میں مختلف اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلئے دن رات سخت محنت کررہے ہیں اور میعاری کوچنگ سنٹروں پر کوچنگ حاصل کر رہے ہیں ۔ ایسے میں TSPSC امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے افشاء سے بے روزگار طلبا و طالبات میں مایوسی پیدا ہوگئی تھی اور ذھین طلباء اپنے مستقبل کو لیکر کافی فکرمند نظر آرہے تھے۔ TSPSC کی اس بد انتظا می پر صدر ضلعMRPF میناریٹی رائٹس پروٹیکشن فرنٹ مسٹر خواجہ معین الدین نے اپنی گہری تشویش اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے چندر شیکھر راو اور ریاستی وزیر آئی ٹی وبلدی نظم نسق مسٹر کے تارک راما راو سے پرزور اپیل کی تھی کہ TSPSC امتحانات کے پرچوں کے افشاء کا اصل خاطی اسسٹنٹ سیکشن آفیسر پروین کمار اور دیگر اس کیس میں ملوث خاطیوں پر سخت سے سخت کاروائی کر یں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کرسکیں اور اسکے علاوہ انہوں نے اس طرف بھی اپنی توجہ مبذول کروائی تھی کہ افشاء شدہ امتحانات کو منسوخ کر دیں اور پوری شفافیت کے ساتھ دوبارہ پرچوں کو سخت نگرانی میں تیار کروایں۔ بیروزگار نوجوانوں کے پر زور احتجاج کے بعد TSPSC نے پولیس کی خصوصی ٹیم اور داخلی تحقیقات کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گروپ 1 پریلمز کے ساتھ دیگر دو امتحانات اسسٹنٹ اگز یکٹیو انجنیر و ڈیو یڑ نل اکاونٹس آفیسر کے امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے TSPSC کے گروپ 1پریلمنری امتحان کو دوبارہ 11جون کو منعقد کر نے TSPSC کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور امید ظا ھر کی کہ مذکورہ امتحانات انتہائی شفافیت کے ساتھ منعقد ہوں گے۔