حیدرآباد۔25۔مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I پریلمس امتحانات پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔ پبلک سرویس کمیشن کے 11 جون کو ہونے والے گروپ I پریلمس امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت دینے کیلئے 36 امیدواروں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ تقررات سے متعلق مختلف امتحانات کے درمیان وقفہ ہونا چاہئے تاکہ امیدواروں کو تیاری میں مدد ملے۔ جسٹس پی کارتک نے درخواستوں کی سماعت کی اور اس مسئلہ پر صدرنشین پبلک سرویس کمیشن اور سکریٹری پبلک سرویس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ ہائی کورٹ نے فوری طور پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کیا۔ر