آن لائین یا آف لائین کلاس کے انعقاد کا خانگی اسکولس کو اختیار
حیدرآباد۔31 اگسٹ(سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے یکم ستمبر سے گروکل‘ اقامتی اسکولوںکو نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق دیگر تمام اسکولوں اور کالجس کی کشادگی کو منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے عدالت کے اسکولوں کی کشادگی کے احکامات پر جاری حکم التواء کے بعد ایڈوکیٹ جنرل سے بات چیت کی اور کہا کہ یکم ستمبر سے اسکولوں کی کشادگی کا فیصلہ برقرار رہے گا لیکن عدالت کے احکام کے مطابق تمام خانگی اسکولوں کے انتظامیہ کو اس بات کا اختیار حاصل رہے گا کہ وہ کلاسس کا آن لائن انعقاد کریں یا آف لائن باضابطہ کلاسس کا انعقاد عمل میں لائیں۔ عدالت نے طلبہ کو بھی حاضری کا اختیار دیا ہے ان احکامات کے مطابق کسی پر شخصی حاضری کا کوئی دباؤ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہاسٹل‘ رہائشی ‘ اقامتی اسکول کی کشادگی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور ان کی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ M