گریجویٹ رائے دہندوں کی تفصیلات کا افشاء

   

Ferty9 Clinic

الیکشن کمیشن سے الیکٹورل آفیسر کی شکایت
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر ششانگ گوئل نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو تحریری شکایت کی ہے کہ تلنگانہ میں گریجویٹ زمرہ کے رائے دہندوں کی تفصیلات بعض سیاسی جماعتوں تک غیر قانونی طریقہ سے پہنچ چکی ہے۔ رائے دہندوں کے فون نمبرس اور ای میل آئی ڈی سیاسی جماعتوں کو ملنے کے بعد سے اس معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کی گئی ۔ گوئل نے کہا کہ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ سیاسی جماعت کے پاس رائے دہندوں کے فون نمبرس اور دیگر تفصیلات کس طرح پہنچ گئے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے رائے دہندوں کی تفصیلات کی اجرائی سے متعلق گائیڈ لائینس جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے گائیڈ لائینس کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ کے سرینواس نے سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ایم ایل سی رام چندر راؤ کی جانب سے انہیں ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں انہوں نے فہرست رائے دہندگان میں نام شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔ کئی گریجویٹس کو ایم ایل سی کی جانب سے پیامات موصول ہوئے۔ انہوں نے رائے دہندوں کی نجی تفصیلات کے افشاء کی جانچ کا مطالبہ کیا۔