’گرین ہاؤس گیس خارج کرنے والے سبھی ممالک مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑیں‘

   

اقوام متحدہ، 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس خارج کرنے والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی قیادت کرنی چاہئے ۔مسٹر گوٹریس نے فرانسیسی مشن کی جانب سے منعقد ایک اجلاس میں پیر کو کہا‘‘ زیادہ گرین ہاؤس گیس خارج کرنے والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں قیادت کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ’’۔انہوں نے دنیا بھر کے ممالک سے کوئلہ کی کھپت کو کم کرنے کے لئے خاص طور پر اس اجلاس میں اپیل کی۔سکریٹری جنرل نے وعدہ کیا کہ اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں دیگر ممالک کی مدد کے لئے مصروف عمل ہے اور آگے بھی رہے گا۔