گریٹر حیدرآباد میں نالوں کی توسیع و ترقی کیلئے 858 کروڑ روپئے کی اجرائی : کے ٹی آر

   

چارمینار زون کے لیے 85 کروڑ 61 لاکھ شامل ، فیور ہاسپٹل کے پاس نالے کی حفاظتی دیوار کا سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج فیور ہاسپٹل کے پاس حسین ساگر کے سیلاب کے پانی سے نالے لبریز ہو کر عوام کو نقصانات پہونچنے سے روکنے کے لیے نالہ کے اطراف حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ سال بارش کے دوران عوام کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد نالے کے پاس حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ کر چکے تھے ۔ جس کو پورا کرتے ہوئے اس دیوار کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ چکے اسٹرئیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اس نالے کی دیوار تعمیر کرنے کے لیے 684 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گذشتہ سال بارش سے حسین ساگر کے سرپلس نالہ لبریز ہوگیا جس سے گھروں میں پانی داخل ہونے سے عوام کئی مسائل سے دوچار ہوگئے ۔ ان مسائل کا مستقل حل برآمد کرنے کے لیے 12 کیلو میٹر تک نالے کے پاس حفاظتی دیوار تعمیر کی جارہی ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ شہر میں نالوں کی ترقی کے ساتھ انہیں توسیع دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آئندہ جون تک اس حفاظتی دیوار کی تعمیرات مکمل کرلینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس دیوار کی تعمیر سے نالے پر رہنے والوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ نالوں کی توسیع میں تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ نالوں کی ترقی اور توسیع کے لیے پہلے مرحلے میں کاموں کی تکمیل کے لیے 858 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ سکندرآباد زون میں 163 کروڑ کوکٹ پلی زون میں 112 کروڑ 80 لاکھ ، ایل بی نگر زون میں 113 کروڑ 59 لاکھ خیریت آباد زون میں 100 کروڑ 26 لاکھ ، چارمینار زون میں 85 کروڑ 61 لاکھ شیر لنگم پلی زون میں 57 کروڑ 74 لاکھ جملہ 633 کروڑ روپئے کے مصارف سے جی ایچ ایم سی میں نالوں کی توسیع اور ترقی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ شہر کے مضافاتی میونسپلٹیز میر پیٹ میونسپل کارپوریشن میں 45.62 کروڑ بڈنگ پیٹ میونسپلٹی میں 23 کروڑ 94 لاکھ جل پلی میں 24 کروڑ 85 لاکھ پدا عنبر پیٹ میونسپلٹی میں 32 کروڑ 42 لاکھ نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن میں 84 کروڑ 63 لاکھ کو پہلی میونسپلٹی میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپیوں کے مصارف سے نالوں کو ترقی دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔۔ ن