گر ی راج کالج میں بے ضابطگیوں کامعاملہ متاثرہ طلبہ کلکٹریٹ پہنچ گئے‘شکایت درج

   

نظام آباد: 4؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گری راج کالج نظام آباد میں امتحانی مرکز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر کر لیا ہے جہاں گزشتہ ہفتہ اٹھنے والے ہنگامے کے بعد متاثرہ طلبہ کے ایک گروپ نے آج ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر باضابطہ شکایت درج کروائی۔ طلباء نے الزام عائد کیا کہ کالج کے چند فیکلٹی ممبرز مخصوص طلبہ کو ناجائز سہولیات فراہم کرتے ہوئے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جب کہ دیگر طلبہ کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔طلبہ نے بتایا کہ بعض اساتذہ امتحانات کے دوران منتخب طلباء کو پرچے کے اہم نکات اور نوٹس فراہم کرتے ہیں، جب کہ باقی طلبہ کو معمولی غلطیوں پر بھی سزا دی جاتی ہے، جس سے امتحانی عمل کی شفافیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ایک طلبہ نمائندہ نے کہا کہ ”ہماری محنت کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، لہذا انصاف پر مبنی تحقیقات کا مطالبہ کر نے کا مطالبہ کیا اس احتجاج میں شامل والدین نے بھی اعلیٰ تعلیمی حکام کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے واقعات سے تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ ضلع کلکٹریٹ کے عہدیداروں نے شکایات وصول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی۔گری راج کالج انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، البتہ طلبہ و والدین نے بتایا کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج میں مزید شدت آئے گی واضح رہے کہ محمد ریحان الدین اس بارے میں میڈیا سے شکایت کرتے ہوئے تیلنگانہ یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہ ہونے پر ضلع کلکٹر کو شکایت کرتے ہوئے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔