گزشتہ سال سب سے زیادہ لوگوں نے ہندستانی شہریت چھوڑدی

,

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے جمعرات /9 فبروری کو بتایا کہ پچھلے 12 برسوں میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑکر دوسرے ملک کی شہریت لی ہے ۔ ان میں سے گزشتہ سال یعنی 2022 ء میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 25 ہزار 620 لوگوں نے اپنی شہریت چھوڑی ہے ۔ وہیں 2020 ء میں 85 ہزار 256 افراد نے سب سے کم شہریت چھوڑی تھی ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 ء میں 1 لاکھ 31 ہزار 489 لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑی تھی ۔