گستاخانہ تبصرہ ، ملک کی ساکھ متاثر ، حکومت کو اعتراف

   

نئی دہلی : پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے تعلق سے بی جے پی کی ترجمان نپور شرما اور دیگر پارٹی ترجمان نوین جندل کے ریمارکس کے بارے میں تنازعہ نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے اے این آئی کو انٹرویو میں بتایا کہ اِس تنازعہ سے ہندوستان کی ساکھ اِس اعتبار سے بگڑی کہ ہندوستان کے بارے میں منفی تشہیر ہوئی۔ ہندوستان کو نفرت کو بڑھاوا دینے والے ملک کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ مختلف ملکوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُنھیں مطمئن کرنے کی ضرورت ہے کہ حکومت ہند کا موقف ایسا نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ جب لوگ جذباتی طور پر مشتعل ہوجاتے ہیں تو اُن کا برتاؤ کچھ نامناسب ہوجاتا ہے، یہ معاملہ میں ایسا ہی ہوا۔